صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

چیف رپورٹر | پیر 28 جنوری 2019 

 سپریم کورٹ آف پاکستاننے معروف صحافی اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹآف پاکستان سے رجوع کیا تھا۔ اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنی ضمانت کی درخواست جلد مقرر کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اینکر پرسن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست گزار ایک صحافی/اینکر پرسن ہے جو تین ماہ سے سلاخوں کے پیچھے ہے،درخواست گزار کو میڈیکل کے مسائل کا سامنا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست 24 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے ایم آر آئی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر فالج کا حملہ ہوا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کی ٹیسٹ رپورٹ میں فالج کے ہلکے حملے کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔ جس کے بعد ان کا علاج شروع کیا گیا اور ان کے دل کی دھڑکن کی نگرانی کے لیے الیکٹرانک کارڈیک مانیٹر مشین بھی لگائی گئیں۔ پمز اسپتال میں زیر علاجڈاکٹر شاہد مسعود سے حکومتی نمائندوں نعیم الحق اور ندیم افضل چن نے ملاقات کی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالتنے ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔