صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 31 اکتوبر 2025 

فروخت کا ہدف پورا نہ کرنے پر کمپنی نے ملازمین کو گلیوں میں رینگنے پر مجبور کر دیا

اکثریت ڈیسک | ہفتہ 19 جنوری 2019 

چین کے صوبے شانڈونگ  میں ایک کمپنی کو شدید  تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کمپنی نے فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر اپنے 6 ملازمین کو سزا کے طور پر گلیوں میں رینگنے پر مجبور کر دیا ۔
ملازمین کی تذلیل کا یہ واقعہ زاوژوانگ شہر میں 14 جنوری کو پیش آیا۔ کئی راہگیروں نے اس واقعے کو ریکارڈ کیا۔ ویڈیو میں 6 لوگوں کو ہاتھوں اور پاؤں کے بل رینگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ان کے ساتھ ایک شخص سرخ رنگ کا جھنڈا، جس پر کمپنی کا نام نقش ہے، لے کر چل رہا ہے۔ 
خوش قسمتی سے کچھ دیر بعد پولیس نے مداخلت کر کے رینگنے والے ملازمین کی جان چھڑادی۔ چینی میڈیا کے مطابق کمپنی کے کاروبار کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس واقعے کی ویڈیو آن لائن شیئر ہوئی تو انٹرنیٹ صارفین نے بیوٹی پراڈکٹس بنانے والی کمپنی پر شدید تنقید کی ہے۔

کمپنی کے ایک منیجر کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے وہ اپنے فروخت کے ہدف کو پورا نہ کرنے والے ملازمین کو کام کرنے لیے ترغیب دلا رہے تھے۔
فروخت کے ہدف کو پورا نہ کرنے پر انوکھی سزائیں دینے کے معاملے میں چینی کمپنیاں کافی بدنام ہیں۔حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے واقعات میں چینی کمپنیاں ہدف حاصل نہ کرنے والے ملازمین کو پیشاب پینے اورکاکروچ کھانے کی سزائیں بھی دے چکی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔