اگلی بار جب آپ ناریل توڑیں تو اس کےچھلکے پھینکنے سے پہلے سوچ لیجیے گا کیونکہ ایمزون پر یہ چھلکے 5 ہزار روپے تک میں فروخت ہو رہے ہیں ۔ بہت سے انٹرنیٹ صارفین، خاص کر بھارتی شہری، یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ناریل کے جن چھلکوں کو وہ آگ جلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ انٹرنیٹ پر 5 سو روپے سے لیکر 5 ہزارروپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ایمزون پر ان کی تفصیل میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ اصل ناریل ہیں، اس لیے اس میں دڑایں، گڑھے اور نقص ہو سکتے ہیں۔ اصل میں ناریل کے چھلکوں کو ایمزون پر Natural coconut shell cups کے برانڈ سے بیچا جا رہا ہے۔کچھ صارفین نے ناریل کے چھلکوں کے بنے کپ کو خریدا بھی ہے اور تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسے کافی مفید پایا ہے جبکہ اکثر صارفین نے ان کا مذاق ہی اڑایا ہے۔