صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 31 اکتوبر 2025 

خرچہ موٹرسائیکل کا، مزے کار کے

اکثریت ڈیسک | جمعرات 17 جنوری 2019 

 ملتان کے آٹو مکینک ندیم اختر نے 125 سی سی موٹرسائیکل کا کاربوریٹر 13 سو سی سی کار میں لگا کر پٹرول کی ایوریج موٹرسائیکل کے برابر کردی ۔

ندیم اختر نے کہا کہ بڑے عرصے سے کوشش تھی پٹرول کی کھپت کم کی جائے، ہم نے موٹرسائیکل کا کاربوریٹر 13 سو سی سی کار میں لگایا ہے، پہلے ایوریج 9 کلومیٹر تھی اب 25 کلومیٹر ہو گئی ہے ۔

آٹو مکینک کا دعویٰ ہے کہ اسکی کاریگری سے اب کار چلانے والوں کو موٹرسائیکل جتنا خرچہ کرنا پڑیگا ۔

شہری کہتے ہیں کہ چھ سات مہینے سے استعمال کررہا ہوں، پہلے 10 کلومیٹر کی ایوریج تھی، اب ڈبل ہوگئی ہے کافی فائدہ ہوا ہے ۔

آٹو مکینک ندیم اختر کی اس کاوش سے فائدہ اٹھانے والے شہری بھی خوش دکھائی دیتے ہیں ۔ جبکہ ندیم اختر کا دعویٰ ہے کہ اس سے اب کار کا پٹرول موٹر سائیکل کے برابر خرچ ہوگا

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔