صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 29 اپریل 2024 

تاریخ ایک، گراؤنڈ ایک، جلسے 2، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں ٹھن گئی

بیورو رپورٹ | پیر مئی 2018 

کراچی:   کراچی میں ایک ہی تاریخ اور ایک ہی گراؤنڈ جلسوں کے انعقاد کے اعلان کی وجہ سے تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آ گئی ہیں۔ سعید غنی نے اس صورتحال میں کہا ہے کہ سیاسی انتشار گلی محلوں میں پھیل سکتا ہے۔ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 4 تاریخ کو خط ڈپٹی کمشنر کو دیا جس میں مزارِ قائد کے سامنے جلسے کے لیے درخواست دی تھی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ انھوں نے نہ درخواست دی اور نہ این او سی ملا لیکن رات کو پتہ چلا کہ تحریکِ انصاف نے جلسے کے لیے وہاں کیمپ لگا دیا ہے۔ ہمیں کسی بھی صورت میں آج جلسے کے انتظامات کے لیے وہاں کام شروع کرنا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے ہمارے انتظامات مکمل ہیں، ہم اپنے جلسے کے مقام کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ہم 12 مئی کو یونیورسٹی روڈ پر جلسہ کریں گے اور بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ تحریکِ اںصاف کے عمل سے سیاسی انتشار گلی محلوں میں پھیل سکتا ہے، تاہم پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ حالات کو خراب نہ ہونے دے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔