صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

شہریوں کو جاری ہونے والے 44 ہزار اسلحہ لائسنس جعلی نکلے

اکثریت ڈیسک | منگل 20 نومبر 2018 

 لاہور: شہریوں کو جاری ہونے والے 44 ہزار اسلحہ لائسنس جعلی نکلے جب کہ ایک بندہ پکڑا نہیں گیا۔

ڈی سی آفس لاہور میں اب تک جاری ہونے والے اسلحہ لاسنس کی تعداد چھ لاکھ ہے جس پرٹرپل ٹو نائن ایم ایم، تیس بور، پمپ ایکشن، بارہ بور بندوق خریدی گئیں اسلحہ لائسنس مقررہ مدت  ختم ہونے کے بعد دوبارہ تجدید کیلئے نادرا آفس سے ہوتی ہے نادرا آفس تجدید سے قبل لائسنس کی تصدیق ڈی سی افس سے کرواتا ہے اب تک دو لاکھ اسلحہ لائسنس تصدیق کیلے ڈی سی آفس آئے جن میں ایک لاکھ سولہ ہزارلائسنس درست نکلے 44 ہزار جعلی جبکہ42 ہزار کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے جبکہ چار لاکھ لائسنس نادرا کی جانب سے آنے باقی ہیں۔

جعلی لاسنس کی نشاندہی کے باوجود پالیسی بنی نہ اسلحہ واپس ہوا نہ ہی ذمہ دار پکڑے گئے یوں ہزاروں افراد  ناجائز اسلحہ لئے شہر میں گھوم رہے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے نئے  اسلحہ لائسنس پر پابندی عائد ہے اس بارے میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ 44ہزار جعلی اسلحہ لائسنسز کے بارے ہوم ڈپارٹمنٹ کو لکھ رہے ہیں کارروائی پالیسی بننے کے بعد ہوگی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔