صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، وزیراعظم کی ہدایت ہر لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ

اکثریت ڈیسک | جمعہ 26 اکتوبر 2018 

لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہناہے کہ صدر مملکت عارف علوی 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرین دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان ٹرین چلےگی جب کہ اگلے مرحلے میں کراچی حیدر آباد شٹل ٹرین ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ لوکل ٹرین کا افتتاح 31 اکتوبر کو شام 4 بجے صدر مملکت عارف علوی کریں گے، ٹرین چلانےکا مقصد مزدوروں کے لیےآسانیاں پیدا کرنا ہے، مزدوروں کے لیے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہوگیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ہماری حکومت کے 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے، 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانےکا وعدہ پورا کریں گے، میانوالی، لاہور اور سکھر ایکسپریس کے بعد سندھ کا رخ ہے۔

وزیرریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے میں 10 ہزار لوگوں کو میرٹ پر نوکری دیں گے، ریلوے کا نعرہ ہے آرام حرام ہے، ہم ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرکے دکھائیں گے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔