صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنیوالوں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، گورنر سندھ

چیف رپورٹر | اتوار اکتوبر 2018 

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کو ہراساں کرنے کی پالیسی نہیں ہے۔

عمران اسماعیل نے کراچی مبر آف کامرس میں تاجروصنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے جبکہ لانڈھی سے کینٹ اسٹیشن کے لیے مین لائن پر لوکل ریل سروس بھی بحال کردی جائے گی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے اس ضمن تفصیلی بات چیت ہوگئی ہے جو16 اکتوبرکو کراچی پہنچیں گے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ وفاق میں کراچی کی بھرپور نمائندگی ہے۔ صدرمملکت اور گورنر کے علاوہ 4وزرا وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔انھوں نے بزنس اینڈ گورنر لائژن کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبرمیراگھر ہے جہاں سے میں نے سیاست کا آغاز کیامنیجنگ کمیٹی کے رکن کے علاوہ مختلف کمیٹیوں میں شامل رہا۔انھوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پر واٹرڈی سیلینیشن پلانٹ لگایا جائے گا جبکہ ناردرن بائی پاس کو 6  رویہ کررہے ہیں۔

عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ ہم تجارتی مراکز میں آگ سے بچاؤ کے اقدام کررہے ہیں۔ فائربریگیڈ کی گاڑیوں کی خریداری کے لیے ٹینڈرز جاری کردیے گئے ہیں۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ کے ایم سی کی گاڑیاں بھی کچرا اٹھانے کا کام کررہی ہیں جبکہ کچرا اٹھانے کی ذمے داری کے ایم سی کی نہیں ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلیے بھی کردار ادا کروں گا۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تبدیلی ہوتی نظر نہیں آرہی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی نے انتخابات میں پی ٹی آئی کو اکثریت سے کامیاب کیاجس کے بعد کراچی عوام اب تبدیلی کے منتظرہے۔ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوگئی تو ملک کا کیا بنے گا۔ عمران خان نے بڑے بڑے وعدے کیے ہیں، اب ان وعدوں پر عمل درآمد کا وقت ہے۔ اگر وعدوں پر عمل درآمد نہ ہوا تو عمران خان کو تکلیف ہوگی۔

انھوں نے کیا کہ وزیراعظم کی حال ہی میں قائم کردہ کونسل آف بزنس لیڈرز صرف بزنس ٹائیکونزپر مشتمل ہے لیکن اس کونسل میں تجارت و صنعتی ایوانوں کے منتخب نمائندے شامل نہیں کیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان کو عوام میں جاکر مسائل سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے جبکہ گورنرسندھ وفاق میں کراچی کی آواز بنیں۔

کراچی چیمبر کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے کہا کہ گیس ٹیرف میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی اور مقامی صنعت وتجارت کو نقصان پہنچنے کااندیشہ لاحق ہوگیاہے۔ انھوں نے کہا کہ شہرمیں پانی کے مسائل ہیں جنھیں حل کرنے کیلیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے منصوبے پرجلدکام شروع کیاجائے۔ کے ایم سی سالانہ بنیادوں ہر 20 فیصد کرائے بڑھا رہی ہے جس کی وجہ سے تاجروں کوکے ایم سی سے رینٹ کے مسائل درپیش ہیں۔

جنید اسماعیل ماکڈا نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کو بحال اور گرین لائن منصوبے کی تکمیل کی جائے۔ 17 انڈسٹریل زون کراچی چیمبر کے لائسنس یافتہ ہیں۔انڈسٹریل اور کمرشل سیکٹر میں بزنس کمیونٹی کا 60 فیصد حصہ ہے۔ہمارے ٹیکسوں کے ذریعے ملکی معیشت میں بڑا حصہ ڈالا جاتا ہے لہزاامید ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کرے گی۔ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلیے پولیس میں پولیس اصلاحات لائے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت 50لاکھ کم لاگتی گھروں کے منصوبے پر کراچی کواسکا حصہ دے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔